1
Thursday 16 Jul 2020 23:00

مذموم امریکی "قیصر ایکٹ" کے مقابلے میں شامی عوام کی مدد کیجانی چاہئے، جواد ترک آبادی

مذموم امریکی "قیصر ایکٹ" کے مقابلے میں شامی عوام کی مدد کیجانی چاہئے، جواد ترک آبادی
اسلام ٹائمز۔ روسی خبررساں ایجنسی "اسپتنک" کے مطابق شام میں تعینات ایرانی سفیر جواد ترک آبادی نے اعلان کیا ہے کہ تہران، اُن نئی پابندیوں کے مقابلے میں جنہوں نے دونوں ملکوں کو اپنے نشانے پر لے رکھا ہے، تیل کی مصنوعات کے حوالے سے دمشق کی تمام ضروریات کو پورا کرتا رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق دمشق میں ایرانی سفیر جواد ترک آبادی نے "تاجر و شامی خواتین" کے عنوان سے وہاں منعقد ہونے والی پہلی کانفرنس کے دوران روسی خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایکدوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جبکہ پوری شامی قوم بھی اپنے وطن اور قومی اداروں کے ساتھ ہے۔

شام میں تعینات ایرانی سفیر جواد ترک آبادی نے روسی میڈیا کے ساتھ گفتگو میں "قیصر ایکٹ" کے ذریعے مزید امریکی پابندیوں کا نشانہ بنائی جانے والی شام کو اشد ضروری توانائی کی صنعت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، تیل و توانائی کے شعبے میں شام کی تمام ضروریات کو پورا کرنے پر تیار ہے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران و شام اس تاریخی موڑ پر ایک ہی کشتی کے سوار ہیں جو امریکہ اور اس کے چیلوں کی عائد کردہ پابندیوں کو ناکام بنانے کے لئے مسلسل مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شامی قوم بھی کامیابی کے ساتھ یہ کام انجام دے سکتی ہے۔

جواد ترک آبادی نے شام میں امریکی شکست کے بدلے اس پر عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شام کے تمام دوست ممالک ان شاء اللہ جلد ہی شامی فتح کا جشن منائیں گے۔ واضح رہے کہ دونوں امریکی سیاسی جماعتوں کے درمیان کشمکش کے نتیجے میں 3 سالوں کے بعد 11 دسمبر 2019ء کے روز امریکی کانگریس میں منظور ہونے والا "قیصر ایکٹ" جاری ماہ کی ابتداء سے لاگو ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں بین الاقوامی دہشتگردی کے شکار ملک "شام" پر توانائی و کشتیرانی سمیت متعدد میدانوں میں مزید امریکی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 874886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش