0
Thursday 16 Jul 2020 23:08

ملتان، تحفظ عزاداری کونسل کے رہنمائوں کی ایس پی گلگشت سے ملاقات، محرم الحرام میں تعاون کی یقین دہانی 

ملتان، تحفظ عزاداری کونسل کے رہنمائوں کی ایس پی گلگشت سے ملاقات، محرم الحرام میں تعاون کی یقین دہانی 
اسلام ٹائمز۔ سپرینڈنٹ پولیس گلگشت احمد نواز شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر لائسنسداران ماہ محرم الحرام کے ایام میں ایس او پیز کے تحت مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے موقع پر اپنی ذمہ داری کو نبھائیں، انتظامیہ ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی، کرونا وبا کے باعث سال 2020ء میں محرم الحرام میں کتابچہ میں وقت کی پابندی ہوگی، تاہم آئندہ سال سے حسب روایت سابقہ اوقات کے تحت ہی مجالس و جلوس برآمد ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ کوتوالی میں تحفظ عزاداری کونسل حضرت امام حسین کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز کی قیادت میں قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے لائسنسداروں سے ماہ محرم الحرام میں انتظامات کے سلسلے میں اپنے دفتر میں کی گئی ملاقات میں کیا۔ جس میں مخدوم سید ظہور حسین شمسی، حاجی خضر عباس جعفری، سید شاہد عباس، فضل عباس اعوان، سید ظفر عباس، محمد کاشف، اصغر علی ہاشمی، رانا شہباز حیدر، قمر عباس بھی موجود تھے۔

سید طالب حسین پرواز نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے مجالس عزا و جلوسوں کے لئے جو وقت کا تعین کیا گیا ہے, حکومتی و انتظامی ہدایت کی روشنی میں لائسنسداران بھرپور تعاون کریں گے، اسی طرح کتابچہ میں اس بات کا ضرور اندراج کیا جائے کہ حالیہ سال کرونا کے باعث ہی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اوقات مقرر کئے گئے ہیں, آئندہ سال سے سابقہ ادوار کی طرح حسب روایت مجالس و جلوس برآمدگی کے اوقات ہی رہیں، اسی طرح موجودہ سکیورٹی انچارج کے عدم تعاون کی وجہ سے لائسنسداروں کو مسائل درپیش ہوتے ہیں، کم از کم ماہ محرم الحرام کے ایام میں ہی تبدیل شدہ سکیورٹی ملازمین کو دوبارہ تعینات کیا جائے, تاکہ لائسنسداروں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو اور بروقت مسائل حل ہوں، لائسنسداروں نے ہمیشہ حکومت و انتظامیہ سے تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی باہمی تعاون کا رشتہ برقرار رہے گا، جس پر ایس پی گلگشت احمد نواز شاہ نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ لائسنسداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

 
خبر کا کوڈ : 874887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش