QR CodeQR Code

ایران لبنان کی مدد کو تیار ہے، محمد جلال فیروزنیا

16 Jul 2020 23:19

عرب نیوز چینل المیادین کیمطابق لبنان میں ایرانی سفیر نے میرونائیٹ لبنانی چرچ کے بشپ بشارہ الراعی کیساتھ ہونیوالی اپنی ملاقات میں اعلان کیا ہے کہ تہران لبنانی قوم کے تمام حلقوں کی مدد کو تیار ہے اور اسی مقصد کیلئے یہ ملاقات ترتیب دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لبنان میں ایرانی سفیر محمد جلال فیروزنیا نے لبنانی میرونائیٹ چرچ کے بشپ بشارہ الراعی کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران اعلان کیا ہے کہ تہران لبنان کے ساتھ جاری اپنے تعاون کے حوالے سے بیروت کی مدد کو تیار ہے۔ عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق ایرانی سفیر نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ ایران، لبنانی قوم کے تمام حلقوں کی مدد کو تیار ہے جبکہ یہ ملاقات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات کے دوران لبنانی قومی وحدت کے حوالے سے ایران کے اصولی موقف پر تاکید کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم لبنانی قوم کے مفاد کی خاطر اس ملک کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ ایران کبھی لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے کام نہیں لیتا۔


خبر کا کوڈ: 874888

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874888/ایران-لبنان-کی-مدد-کو-تیار-ہے-محمد-جلال-فیروزنیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org