QR CodeQR Code

امریکی جنگی بحری بیڑہ تاحال آگ کی لپیٹ میں

16 Jul 2020 23:34

امریکی میڈیا کے مطابق بحر اوقیانوس کی امریکی نیول بیس "سین ڈیاگو" میں جلتے جنگی بحری بیڑے "یو ایس ایس بونہام رچرڈ" میں لگنے والی آگ کا 84 فیصد حصہ بجھا دیا گیا ہے لہذا آگ کے دسیوں لاکھ لٹر ایندھن کے حامل گوداموں تک سرایت کر جانے کا امکان باقی نہیں رہا۔


اسلام ٹائمز۔ بحر اوقیانوس میں واقع امریکی نیول بیس "سین ڈیاگو" پر کھڑا امریکی جنگی بحری بیڑہ "یو ایس ایس بونہام رچرڈ" مسلسل چوتھے دن بھی بھڑکتی آگ کے شعلوں میں لپٹتا رہا۔ امریکی نیوز چینل اے بی سی (ABC) نے اس بحری بیڑے کو لگی آگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ بجھانے کا عملہ اس کشتی میں لگنے والی آگ کے اُن مراکز کو بجھانے کی کوشش میں مصروف ہے جو مسلسل 4 دنوں سے شعلوں کی لپیٹ میں ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق تاحال اس کشتی میں لگنے والی آگ کا 84 فیصد حصہ بجھا دیا گیا ہے لہذا بحری بیڑے میں لگنے والی آگ کے دسیوں لاکھ لٹر ایندھن کے حامل گوداموں تک سرایت کر جانے کا امکان موجود نہیں۔


خبر کا کوڈ: 874889

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874889/امریکی-جنگی-بحری-بیڑہ-تاحال-آگ-کی-لپیٹ-میں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org