0
Thursday 16 Jul 2020 23:45

کلبھوشن بھارتی سفارتکاروں کو پکارتا رہا لیکن انہوں نے ایک نہ سنی، شاہ محمود قریشی

کلبھوشن بھارتی سفارتکاروں کو پکارتا رہا لیکن انہوں نے ایک نہ سنی، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کلبھوشن بار بار سفارت کاروں کو پکارتا رہا، لیکن انہوں نے اس کی ایک نہ سنی۔ تفصیلات کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قونصلر رسائی کی ضرورت کے مطابق تمام اقدامات کیے گئے، بھارتی سفارتکاروں نے کلبھوشن تک رسائی کے بجائے راہ فرار اختیار کی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج بھارت کے 2 سفارت کاروں کو قونصلر رسائی دی گئی، جو بات طے ہوئی تھی، اس کے تحت قونصلر رسائی دی گئی، تاہم اس موقعے پر بھی بھارت کی بدنیتی سامنے آگئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سفارتکار قونصلر رسائی چاہتے ہی نہیں تھے۔ کلبھوشن اپنے ملک کے سفارتکاروں کو پکارتا رہا اور وہ چلے گئے، وہ کہتا رہا مجھ سے بات کریں، لیکن بھارتی سفارتی نمائندوں نے کوئی جواب تک نہیں دیا، ان کا رویہ حیران کن تھا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جب سفارت کاروں کو کلبھوشن سے بات ہی نہیں کرنا تھی تو رسائی کیوں مانگی، بھارتی سفارت کاروں کو درمیان میں شیشے پر اعتراض تھا وہ بھی ہٹا دیا، سفارتکاروں نے آڈیو ویڈیو ریکارڈ پر اعترض کیا وہ بھی نہیں کی، بھارتی سفارت کاروں کی تمام باتیں تسلیم کی گئیں لیکن پھر بھی وہ اپنے ہم وطن سے بات کیے بغیر ہی چلے گئے۔
خبر کا کوڈ : 874890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش