1
Thursday 16 Jul 2020 23:59

جمال خاشگی قتل کے وقت سفارتخانے میں موجود "سعودی سفیر" کو ڈپٹی وزیر خارجہ بنا دیا گیا

جمال خاشگی قتل کے وقت سفارتخانے میں موجود "سعودی سفیر" کو ڈپٹی وزیر خارجہ بنا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ ترک اخبار "صباح" کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں واقع سعودی سفارتخانے کے اندر سال 2018ء میں معروف سعودی صحافی جمال خاشگی کے وحشیانہ قتل کے وقت موجود سعودی سفیر ولید الخریجی کو ترقی دیتے ہوئے سعودی عرب کا نائب وزیر خارجہ بنا دیا گیا ہے۔ ولید الخریجی کو دسمبر 2014ء تا جنوری 2015ء سعودی عرب کا وزیر زراعت بھی تعینات کیا گیا تھا جبکہ فروری 2015ء سے سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ولید الخریجی کو سعودی "مجلس الوزراء" (شاہی کابینہ) کا رکن بھی قرار دے دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی سطح پر سعودی شاہی رژیم کے خلاف تنقیدی تجزیہ و تحلیل لکھنے والے معروف سعودی صحافی، لکھاری و تجزیہ نگار جمال خاشگی کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں موجود سعودی سفارتخانے کے اندر تب انتہائی سفاکی کے ساتھ قتل کر کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا تھا جب وہ اپنا نکاح نامہ بنوانے کے لئے وہاں گئے تھے اور ان کی منگیتر سفارتخانے کے باہر ان کی منتظر تھی۔ یاد رہے کہ ترکی میں اس وقت کے سعودی سفیر ولید الخریجی نے جمال خاشگی قتل کے حوالے سے اپنی لاعلمی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 874892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش