QR CodeQR Code

چین کا بھارتی ریاست اروناچل پردیش پر ملکیت کا دعوی

26 Jul 2009 15:29

چین نے ایک بار پھر بھارت کی شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے حالیہ اجلاس میں ریاست کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے بھارتی حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے پلان کی


نئی دہلی:چین نے ایک بار پھر بھارت کی شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے حالیہ اجلاس میں ریاست کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے بھارتی حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے پلان کی مخالفت کر دی۔ اس بات کا انکشاف بھارت کی نائب وزیر خارجہ پرنیت کور نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے 15 جون کو ہونے والے اجلاس میں اروناچل پردیش کے لئے کنٹری پارٹنر شپ پروگرام منظوری کے لئے پیش کیا تھا اور چین کے سوا تمام ممالک نے اس کی حمایت کی۔ بھارتی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے چین پر یہ واضح کیا ہے کہ اروناچل پردیش بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔ چین کا یہ دعویٰ ہے کہ اروناچل پردیش اس کا علاقہ ہے جس پر بھارت نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 8749

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/8749/چین-کا-بھارتی-ریاست-اروناچل-پردیش-پر-ملکیت-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org