0
Friday 17 Jul 2020 09:55

امریکا میں کورونا بے قابو، ایک روز میں 70 ہزار کیسز

امریکا میں کورونا بے قابو، ایک روز میں 70 ہزار کیسز
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں کورونا وبا پر قابو نہ پایا جا سکا، ایک ہی روز میں تقریباً 70 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں جو نیا ریکارڈ ہے۔ ایک ماہ میں یہ گیارہواں موقع ہے کہ کورونا کیسز کی تعداد کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ وبا کے سبب امریکا میں ایک کے بعد دوسری ریاست میں ماسک پہننا لازم قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکا کے سن بیلٹ ہسپتالوں میں سب سے زیادہ مریض لائے جا رہے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہسپتال اور طبی مراکز میں سہولتیں کم پڑ جائیں گی۔ امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وائٹ ہاؤس کی ایک رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی جس میں زور دیا گیا ہے کہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاستوں میں سخت اقدامات کیے جائیں۔ اس صورتحال میں سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی ویب سائٹ سے کووڈ 19 کا ڈیٹا غائب کر دیا گیا ہے جس سے لوگوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں کورونا سے ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد لگ بھگ 37 لاکھ ہے جن میں سے تقریبا 17 لاکھ صحت یاب ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 874909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش