QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا کے تقریباً 35 ہزار مریضوں کا اضافہ

17 Jul 2020 14:39

جمعہ کے روز بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 1003832 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 687 سے بڑھ کر 25602 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کی شدت کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں راحت کی بات یہ رہی ہے اس وباء سے تقریباً 23000 افراد شفایاب ہوئے ہیں اور یہ تعداد 6.35 لاکھ افراد کو عبور کرچکی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ملک میں ایک ہی دن میں 22،942 افراد صحتیاب ہوئے ہیں اور یہ راحت والی خبر ایک ایسے دن سامنے آئی جب ریکارڈ 34956 نئے کیسوں کے ساتھ کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 10 لاکھ سے پہنچ گئی ہے۔ دنیا میں ہندوستان تیسرا ملک ہے جس نے دس لاکھ متاثرین کو عبور کیا۔ ادھر مقبوضہ وادی میں کورونا لاک ڈاؤن میں مزید پندرہ دن کا اضافہ کیا گیا ہے۔

جمعہ کے روز بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 1003832 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 687 سے بڑھ کر 25602 ہوگئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 635757 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے 342473 فعال کیسز ہیں۔ نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب کیسوں کی زیادہ تعداد کے باعث قومی دارالحکومت دہلی میں صورتحال بہتر ہوتی نظر آ رہی ہے، لیکن مہاراشٹر، تمل ناڈو، کرناٹک، تلنگانہ، آندھرا پردیش، اترپردیش، گجرات اور مغربی بنگال میں وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 874920

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874920/بھارت-میں-کورونا-کے-تقریبا-35-ہزار-مریضوں-کا-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org