QR CodeQR Code

استعفیٰ دیکر دوبارہ اليکشن لڑتے ہيں، ديکھتے ہيں کون جيتے گا، سعيد غنی کا علی زيدی کو چيلنج

17 Jul 2020 12:42

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ حکومت اسٹيل ملز کی طرح پی آئی اے کو بھی تباہ کرنا چاہتی ہے، حکومت پی آئی اے کو اسٹيل ملز کی طرح زميں بوس کرنا چاہتی ہے، لگتا ہے کہ پی آئی اے کو بيچنے کيلئے پائلٹس کے لائسنس کا بيان ديا گيا۔


اسلام ٹائمز۔ وزير تعليم سندھ سعيد غنی نے وفاقی وزیر علی زيدی کو ايک اور چيلنج دے ديا ہے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی زيدی استعفیٰ ديں اور ميں بھی ديتا ہوں اور پھر دوبارہ اليکشن کراتے ہيں، ديکھتے ہيں کہ کون جيتے گا۔ انہوں نے الزام لگايا کہ حکومت اسٹيل ملز کی طرح پی آئی اے کو بھی تباہ کرنا چاہتی ہے۔ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پی آئی اے کو اسٹيل ملز کی طرح زميں بوس کرنا چاہتی ہے، لگتا ہے کہ پی آئی اے کو بيچنے کيلئے پائلٹس کے لائسنس کا بيان ديا گيا۔

انہوں نے پنجاب حکومت کی نااہلی کو آٹے کے بحران کی وجہ قرار ديا اور کہا کہ اگر اب بھی مسئلے کا حل نہ نکالا تو بحران شديد تر ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر سعید غنی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ یہ لوگ انتقامی ہتھکنڈوں سے میرے حوصلے پست نہیں کرسکتے، میں پیپلز پارٹی کا کارکن ہوں اور ہتھکنڈوں کا سامنا کروں گا۔


خبر کا کوڈ: 874932

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874932/استعفی-دیکر-دوبارہ-اليکشن-لڑتے-ہيں-ديکھتے-کون-جيتے-گا-سعيد-غنی-کا-علی-زيدی-کو-چيلنج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org