0
Friday 17 Jul 2020 17:29

کھرمنگ میں 7 ذالحج کو اسد عاشورا منایا جائے گا

کھرمنگ میں 7 ذالحج کو اسد عاشورا منایا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے ضلع کھرمنگ میں اسد عاشورا 7 ذالحج بروز شہادت امام محمد باقر علیہ اسلام منایا جائے گا۔ نجفی ہائوس سادات گوہری میں کھرمنگ کے علماء کا اہم اجلاس ہوا جس میں ایام اسد و مجالس و عاشورا منعقد کرنے کے حوالے سے گفت و شنید کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پورے ضلع میں اسد عاشورا سات ذالحج کو منایا جائے گا۔ تمام مجالس حکومت کی جانب سے مرتب کردہ ایس او پیز کے تحت منعقد کی جائیں گی۔ اجلاس میں علامہ سید علی موسوی، سید اکبر شاہ رضوی، شیخ مہدی شمس الدین، شیخ غلام علی حلیمی، سید محمد حسین نجفی، شیخ عباس انصاری، قاری محمد عباس، سید احمد شاہ موسوی، محمدحسین قرنی، شیخ فدا حسین، محمد علی دانش، شبیر حسین و دیگر شریک ہوئے
خبر کا کوڈ : 874992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش