0
Friday 17 Jul 2020 19:35

پاکستان بد قسمتی سے دنیا میں وہ ملک ہے جہاں جنگلات بہت کم ہیں، عمران خان

پاکستان بد قسمتی سے دنیا میں وہ ملک ہے جہاں جنگلات بہت کم ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان بد قسمتی سے دنیا میں وہ ملک ہے جہاں جنگلات بہت کم ہیں، اگر جنگلات نہ اگائے گئے تو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہوٹہ میں مون سون شجر کاری مہم کا آج افتتاح کیا اور اس ضمن میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آزادی سے اب تک 30 نیشنل پارک تھے، ہم نے مزید 9 نیشنل پارک ڈیکلیئر کیے ہیں جبکہ ان کی تعداد کو مزید بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف پودے لگانے ہی نہیں ان کو بچانا بھی ہے جس کے لیے جنگلات کے نگہبان 300 سے بڑھا کر 3 ہزار تک لے جا رہے ہیں۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ درختوں کو آگ، جانوروں اور ٹمبر مافیا سے بچانا نگہبانوں کی ذمہ داری ہو گی، اس کے علاوہ اسکولوں میں بچوں کو 2 گھنٹے کلین اینڈ گرین پاکستان سے متعلق آگاہی بھی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دو سال میں ملک بھر میں 30 کروڑ پودے لگائے گئے، مغربی ممالک میں یہاں سے زیادہ صفائی ہے، لاہور میں آلودگی سے لوگوں کی صحت کو خطرات ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہر کا ماسٹر پلان بنایا جائے گا، اناج کے لیے زمینوں کو بچانا بہت ضروری ہے،شہروں کے پھیلاو سے زرعی زمین ختم ہوتی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 2 سے 3 ماہ میں شہروں کے ماسٹر پلان بن جائیں گے، پاکستان میں 12 موسم ہیں، ہم اپنے ملک میں سب کچھ اُگا سکتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اللہ پاک نے پاکستان پر خاص کرم کیا ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں کافی تباہی ہوئی،ہمارے حالات دنیا سے بہت بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایک دن میں کورونا کے باعث 700 اموات ہوئیں، عید پر ہمیں ایس او پیز پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، اگر عید پر ہم نے ایس او پیز پر عمل درآمد کیا تو کورونا وبا سے بچیں گے۔
خبر کا کوڈ : 875029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش