QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں خصوصی ایس او پیز کے تحت سیاحت کھولنے کا اعلان

17 Jul 2020 21:10

نگران وزیر اعلیٰ کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق جی بی میں ایس او پیز کے تحت سیاحت کا شعبہ کھول دیا جائے گا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے محکمہ سیاحت کو داخلی و خارجی راستوں اور ایئرپورٹس پر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل نے جی بی میں سیاحت کا شعبہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔ نگران وزیر اعلیٰ کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق جی بی میں ایس او پیز کے تحت سیاحت کا شعبہ کھول دیا جائے گا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے محکمہ سیاحت کو داخلی و خارجی راستوں اور ایئرپورٹس پر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ میر افضل نے کہا ہے کہ جی بی میں سیاحت کا شعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ گلگت بلتستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، محکمہ سیاحت ایس او پیز کی تشہیر کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ نئی تعمیرات بلڈنگ قوانین کوڈ کے بغیر اجازت نہیں ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 875053

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875053/گلگت-بلتستان-میں-خصوصی-ایس-او-پیز-کے-تحت-سیاحت-کھولنے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org