QR CodeQR Code

امریکہ شام کے اندر عدم استحکام کی فضا پھیلانے سے باز رہے، شام و روس

17 Jul 2020 22:54

روسی خبررساں ایجنسی "رشیا ٹوڈے" کیمطابق شام روس مشترکہ کمیٹی برائے واپسی شامی پناہ گزین کیجانب سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الرکبان پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر خاندانوں کے سرپرستوں کو اپنی زندگی گزارنے اور روزانہ کی خوراک کے حصول کیخاطر امریکی کمان میں لڑنیوالے دہشتگرد گروہوں کیساتھ منسلک ہونے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی کمان میں لڑنیوالے مسلح دہشتگردوں نے عمدی طور پر ایسا ماحول بنا رکھا ہے کہ وہ افراد جو دہشتگردوں کی صفوں میں شامل نہیں ہونا چاہتے، غذائی و طبی امداد سے بھی محروم رہیں۔


اسلام ٹائمز۔ روسی خبررساں ایجنسی "رشیا ٹوڈے" کے مطابق روس اور شام کی جانب سے جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ شام کے جنوب مشرق میں واقع الرکبان پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر مردوں کو دہشتگرد گروہوں میں شامل ہونے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق "شام روس مشترکہ کمیٹی برائے واپسی شامی پناہ گزین" کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الرکبان پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر خاندانوں کے سرپرستوں کو اپنی زندگی گزارنے اور روزانہ کی خوراک کے حصول کی خاطر امریکی کمان میں لڑنے والے دہشتگرد گروہوں کے ساتھ منسلک ہونے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔

شام-روس مشترکہ کمیٹی برائے واپسی شامی پناہ گزین کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مذکورہ بالا حقیقت کے حوالے سے شامی حکومت کے سامنے ہتھیار ڈالنے والے "مغاویر الثورہ" سے متعلق جنگجوؤں نے شہادت دی ہے۔ روس و شام کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی کمان میں لڑنے والے مسلح دہشتگردوں نے عمدی طور پر ایسا ماحول بنا رکھا ہے کہ وہ افراد جو دہشتگردوں کی صفوں میں شامل نہیں ہونا چاہتے، غذائی و طبی امداد سے بھی محروم رہیں۔ اس بیان میں امریکہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شام کے اندر عدم استحکام کی فضا پھیلانے سے باز رہے اور بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کا پابند رہ کر قبضہ کی گئی شامی سرزمین شامی حکومت کو واپس کر دے۔


خبر کا کوڈ: 875069

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875069/امریکہ-شام-کے-اندر-عدم-استحکام-کی-فضا-پھیلانے-سے-باز-رہے-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org