1
Friday 17 Jul 2020 23:34

فلسطینی شہریوں کو "اجتماعی سزا" دینا بین الاقوامی قوانین کیخلاف ہے، اقوام متحدہ

فلسطینی شہریوں کو "اجتماعی سزا" دینا بین الاقوامی قوانین کیخلاف ہے، اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر مائیکل لنک نے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دسیوں لاکھ بیگناہ فلسطینی شہریوں کو اجتماعی سزا دینے کا فی الفور خاتمہ کرے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر انسانی حقوق کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق فلسطین میں انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر نے لکھا ہے کہ تمام فلسطینی شہریوں کو بعض کی جانب سے ہونے والے اقدامات کی بناء پر اجتماعی سزا دینا عدالت اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں کے خلاف ہے۔

فلسطین میں انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر مائیکل لنک نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ تمام فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیل کے یہ اقدامات حق حیات، تحریکوں کی آزادی، فلسطینیوں کی سلامتی اور پناگاہ رکھنے و مناسب زندگی گزارنے کے فلسطینی حق کے منافی ہیں۔ مائیکل لنک نے لکھا کہ صیہونی رژیم کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی آبادی کو کنٹرول کرنے کا پروگرام ہر قسم کے جدید قانونی نظام کے آئین کے خلاف ہے۔ مائیکل لنک نے لکھا کہ صرف اور صرف گناہگار شخص کو ہی اپنے کئے کی سزا ملنا چاہئے اور وہ بھی ایک عادلانہ رویے کے مطابق جبکہ بیگناہ افراد کو کسی دوسرے کے اعمال کی بناء پر ہرگز سزا نہیں ملنا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 875075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش