0
Saturday 18 Jul 2020 01:43

بلدیاتی افسران کراچی کے تمام برساتی نالوں کی صفائی کے عمل کو لگاتار جاری رکھیں، ناصر حسین شاہ

بلدیاتی افسران کراچی کے تمام برساتی نالوں کی صفائی کے عمل کو لگاتار جاری رکھیں، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے تمام بلدیاتی افسران کو پابند کیا ہے کہ وہ حالیہ بارش کی وجہ سے شہر کے تمام برساتی نالوں کی صفائی کے عمل کو لگاتار جاری و ساری رکھیں، تمام سڑکوں اور شاہراہوں پر صفائی کے عملے کی موجودگی کو یقینی بنائیں کسی بھی صورت حال پر قابو پانے کے لئے ہر وقت تیار رہیں۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد شہر کی صورتحال کا ذاتی طور پر جائزہ لینے کے دوران بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی افسران اپنے اپنے اضلاع میں بارشوں کے نئے سپیل کے لئے ممکنہ طور پر تیاریاں مکمل کرلیں، مرکزی اور ذیلی نالوں پر سالڈ ویسٹ کا عملہ اور دیگر متعلقہ سٹاف کی مقرری کو یقینی بنائیں، اہم پوائنٹس پر ڈی واٹرنگ مشینوں کی تنصیب بھی کردی جائے تاکہ بارشوں کے دوران فورا پانی کا نکاس ممکن بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ انڈر پاسز کی روانی برقرار رکھنے کے لئے بھی خاص توجہ دی جائے، شہر میں بارش کے بعد صورتحال معمول کے مطابق ہے کیوں کے پہلے ہی انتظامی اقدامات کئے گئے تھے، مربوط حکمت عملی کی بدولت پانی جمع ہونے کی شکایت موصول نہیں ہوئیں، اگر کہیں سے بھی کوئی شکایت یا مسئلہ درپیش ہوا بھی تو فورا حل کر لیا گیا۔ ناصر حسین شاہ نے میونسپل کمشنر کو بھی اس صورتحال میں اپنے اپنے اضلاع میں رابطوں اور نگرانی کے لئے بھی ہدایات جاری کردی ہیں، کسی بھی صورتحال میں تمام بلدیاتی افسران مشترکہ حکمت عملی کے تحت بارش کے پانی کی نکاسی، انڈر پاسز کی روانی اور ضروری اسٹاف کے ساتھ ڈی واٹرنگ مشینوں کی تنصیب کو یقینی بناتے ہوئے تمام صورتحال کی خود نگرانی کریں اور عوام کو مشکلات سے بچائیں، وہ خود بھی شہر کاجائزہ لیں گے اور افسران سے بریفنگ بھی لیتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 875088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش