QR CodeQR Code

ڈونالڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی، سروے رپورٹ

18 Jul 2020 09:49

واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی ٹیلی ویژن کے مشترکہ سروے کے مطابق امریکی صدر کی مقبولیت میں اس قدر کمی کی وجہ کورونا وائرس کی وبا کو ہینڈل کرنے میں صدر کی حکمت عملی اور امریکی عوام میں کورونا کے بارے میں خوف کا ہونا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں گزشتہ چار ماہ کے دوران مسلسل کمی نظر آ رہی ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی ٹیلی ویژن کے مشترکہ سروے کے مطابق صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں اس قدر کمی کی وجہ کورونا وائرس کی وبا کو ہینڈل کرنے میں صدر ٹرمپ کی حکمت عملی اور امریکی عوام میں کورونا کے بارے میں خوف کا ہونا ہے۔سروے کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے پھیلائو سے قبل امریکی عوام میں صدر ٹرمپ کی مقبولیت 51 فیصد تھی پھر مئی میں ان کی مقبولیت میں 5 فیصد کم ہو کر 46 فیصد رہ گئی اور اب اس میں مزید کمی کے بعد صرف 38 فیصد رہ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 875102

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875102/ڈونالڈ-ٹرمپ-کی-مقبولیت-میں-مزید-کمی-سروے-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org