QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

18 Jul 2020 12:54

بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جب کہ علاقے میں اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کر کے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا، بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جب کہ علاقے میں اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا جس کے بعد رواں ہفتے بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 875150

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875150/مقبوضہ-کشمیر-بھارتی-فورسز-کی-فائرنگ-سے-مزید-3-کشمیری-نوجوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org