0
Tuesday 26 Jul 2011 20:12

اسرائیل میں بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہرے

اسرائیل میں بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہرے
اسلام ٹائمز: پریس ٹی وی کے مطابق کل پیر کے دن حیفاء، یروشلم اور بئر شوا سمیت اسرائیل کی کئی شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے حکومت کے خلاف مظاہرے کئے۔ وہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی خاص طور پر مکانوں کی قیمت میں بے پناہ اضافے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ حیفاء شہر کے مرکز میں مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر دیں جس سے ٹریفک کی آمد و رفت تعطل کا شکار ہو گئی۔ اسی دوران مظاہرین اور ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں کے مالکان کے درمیان ہاتھا پائی بھی دیکھنے میں آئی۔
اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے یروشلم میں 8 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ اسی طرح اسرائیل کی قومی اسمبلی یا کنیسٹ کی جانب جانے والی روڈ پر ہزاروں افراد نے دھرنا دیا۔ پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔
اسرائیلی اخبار ہارٹز میں شائع ہونے والی ایک سروے رپورٹ کے مطابق 87 فیصد شرکت کنندگان نے عوامی احتجاج اور مظاہروں کے حق میں ووٹ دیا جبکہ صرف 9 فیصد افراد نے ان مظاہروں کی مخالفت کی۔ سروے رپورٹ میں شرکت کرنے والے افراد میں سے 54 فیصد افراد نے ملک میں موجود اقتصادی بحران کا ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی غلط پالیسیوں کو ٹھہرایا۔
یاد رہے اسرائیل کے مختلف شہروں میں گذشتہ کئی ماہ سے رہائش اور مکانوں کی قیمت میں بے حد اضافے پر احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 87516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش