QR CodeQR Code

سول ایوی ای ایشن کی کارروائی، پی آئی اے کے 17 پائلٹس کے لائسنس منسوخ

18 Jul 2020 16:49

پائلٹس کے لائسنس منسوخ ہونے پر ان کو فارغ کرنے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، معطل ہونے والے پائلٹس کو اپنی صفائی کیلئے 2 ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے مشکوک لائسنس کے معاملے پر پی آئی اے کے 17 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کر دیے، جن میں فرسٹ آفیسر بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی منظوری کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لائسنس منسوخی کے باضابطہ لیٹر جاری کر دیے۔ ذرائع کے مطابق قومی ائرلائن کے 17 پائلٹس کے لائسنس منسوخ ہونے پر ان کو فارغ کرنے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، معطل ہونے والے پائلٹس کو اپنی صفائی کیلئے 2 ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔ پی آئی اے نے ان 17 پائلٹس کو 2019ء میں پہلے ہی گراؤنڈ کر دیا تھا۔ پی آئی اے کے 48 پائلٹس کے اے پی ٹی ایل لائسنس بغیر شوکاز جاری کیے معطل کر دیے گئے ہیں اور مشکوک لائسنس پر 160 سے زائد پائلٹس کے لائسنس کی تحقیقات جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 875204

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875204/سول-ایوی-ایشن-کی-کارروائی-پی-آئی-اے-کے-17-پائلٹس-لائسنس-منسوخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org