QR CodeQR Code

جواد ظریف کل اعلی سطحی وفد کے ہمراہ عراق کا دورہ کریں گے

18 Jul 2020 21:45

ایرانی و عراقی وزارت خارجہ کیجانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ ایک اعلی سطحی ایرانی وفد کے ہمراہ کل عراق کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ عراق کے صدر مملکت، چیئرمین منسٹرز کونسل، صدر پارلیمان اور وزیر خارجہ کیساتھ بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی و عراقی وزارت خارجہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سطحی ایرانی وفد کے ہمراہ کل عراق کا دورہ کر رہے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے بتایا کہ کل عراق کے دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کی عراقی صدر و وزیر اعظم کے علاوہ متعدد اہم شخصیات کے ساتھ بھی ملاقات طے ہے۔ قبل ازیں عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے بھی اس حوالے سے خبرنگاروں کو بتاتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کے کل کے دورے کے دوران دونوں ممالک کو در پپیش مشترکہ مسائل اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے میسر فرصتوں سے فائدہ اٹھانے کے انجام پانے والے متعدد مشترکہ اقدامات زیر غور آئیں گے۔ احمد الصحاف نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران عراق کے صدر مملکت، چیئرمین منسٹرز کونسل، صدر پارلیمان اور وزیر خارجہ کے ساتھ بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 875258

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875258/جواد-ظریف-کل-اعلی-سطحی-وفد-کے-ہمراہ-عراق-کا-دورہ-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org