QR CodeQR Code

انسداد پولیو ورکرز بچوں کو ہاتھ لگائے بغیر قطرے پلائیں گے، تیمور سلیم جھگڑا

18 Jul 2020 22:11

وزیر صحت خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان میں مہم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، 3 روزہ مہم میں 78 ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے، مہم کیلئے 609 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ انسداد پولیو ورکرز بچوں کو ہاتھ لگائے بغیر قطرے پلائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ کورونا وبا کے بعد پہلی بار انسداد پولیو مہم کا آغاز کر رہے ہیں، ایس او پیز کے مطابق پولیو مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو ورکرز بچوں کو ہاتھ لگائے بغیر قطرے پلائیں گے۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان میں مہم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، 3 روزہ مہم میں 78 ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے، مہم کیلئے 609 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو ورکرز کو ماسک، سینیٹائزر اور حفاظتی سامان فراہم کر دیا ہے۔ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ پولیو مہم کیلئے 594 موبائل اور 15 فکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئیں، انسداد پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان سے 2 پولیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 875262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875262/انسداد-پولیو-ورکرز-بچوں-کو-ہاتھ-لگائے-بغیر-قطرے-پلائیں-گے-تیمور-سلیم-جھگڑا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org