QR CodeQR Code

اقوام متحدہ کا خصوصی نمائندہ "جارح قوتوں" کیساتھ مل چکا ہے، محمد عبدالسلام

18 Jul 2020 22:19

یمنی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ یمن کیلئے اقوام متحدہ کا خصوصی نمائندہ جارح قوتوں کیساتھ مل چکا ہے اور اپنی انہی حرکتوں کے ذریعے وہ یمن پر مسلط کردہ جارحانہ و بیہودہ جنگ کے مزید طولانی کئے جانیکے جرم میں بھی برابر کا شریک بن رہا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ علاوہ ازیں یمن کیخلاف سخت ترین سرحدی محاصرے کے ملک پر پڑنیوالے بھیانک اثرات کو بھی مارٹن گریفٹس کیجانب سے منظر عام پر آنے سے روکا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ میں سیز فائر کے حوالے سے یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفٹس کے متنازعہ کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مارٹن گریفٹس کو جارح سعودی فوجی اتحاد کے ساتھ ملا ہوا قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد عبدالسلام نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ مارٹن گریفٹس کی آخری گفتگو سے معلوم ہو جاتا ہے کہ یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے اپنی اُن ذمہ داریوں سے جن کی انجام دہی کے لئے غیر جانبداری اور عدل و انصاف ضروری ہے، فاصلہ اختیار کر لیا ہے۔

یمنی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبد السلام نے لکھا کہ یمن کے لئے اقوام متحدہ کا خصوصی نمائندہ جارح قوتوں کے ساتھ مل چکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس نے جارح قوتوں کے منصوبے کو مکمل طور پر قبول بھی کر لیا ہے۔ محمد عبدالسلام نے اپنے پیغام کے آخری حصے میں لکھا کہ یمن کے لئے اقوام متحدہ کا خصوصی نمائندہ اپنی انہی حرکتوں کے ذریعے یمن پر مسلط کردہ جارحانہ و بیہودہ جنگ کے مزید طولانی کئے جانے کے جرم میں بھی برابر کا شریک بن رہا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ علاوہ ازیں یمن کے خلاف سخت ترین سرحدی محاصرے کے ملک پر پڑنے والے بھیانک اثرات کو بھی مارٹن گریفٹس کی جانب سے منظر عام پر آنے سے روکا جا رہا ہے۔ یمنی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے نتیجہ اخذ کرتے ہوئے لکھا کہ یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے یہ منفی اقدامات ثابت کرتے ہیں کہ مارٹن گریفٹس خود مسئلے کا اصلی حصہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 875263

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875263/اقوام-متحدہ-کا-خصوصی-نمائندہ-جارح-قوتوں-کیساتھ-مل-چکا-ہے-محمد-عبدالسلام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org