1
Saturday 18 Jul 2020 23:04

جاری ماہ کے دوران ایرانی سرحد کے قریب 60 کلومیٹرز کا علاقہ دہشتگردوں سے پاک کر دیا ہے، حشد الشعبی

جاری ماہ کے دوران ایرانی سرحد کے قریب 60 کلومیٹرز کا علاقہ دہشتگردوں سے پاک کر دیا ہے، حشد الشعبی
اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جاری ماہ جولائی کے دوران ایرانی سرحد کے قریب 60 مربع کلومیٹرز کا علاقہ دہشتگردوں سے پاک کر دیا ہے۔ عرب ای مجلے المعلومہ کے مطابق صوبہ دیالی میں حشد الشعبی کے ترجمان سید صادق الحسینی نے کہا ہے کہ ایرانی سرحد کے ساتھ واقع عراقی صوبہ دیالی میں جاری حشد الشعبی کے کلین سویپ آپریشن کے دوران آخری اطلاعات کے مطابق 60 کلومیٹرز کا علاقہ بین الاقوامی دہشتگرد تنظیم داعش کے دہشتگردوں سے پاک کر دیا گیا ہے۔

عراقی صوبہ دیالی میں حشد الشعبی کے ترجمان سید صادق الحسینی نے میڈیا کو بتایا کہ اس کلین سویپ آپریشن کے دوران پورے صوبے کے اندر 14 مقامات پر مختلف قسم کے آپریشنز انجام دیئے گئے ہیں جن میں متعدد دشوار گزار پہاڑی علاقے بھی شامل ہیں۔ صادق الحسینی نے کہا کہ صوبے کے اندر جاری حشد الشعبی کے کلین سویپ آپریشن کے دوران بین الاقوامی دہشتگرد تنظیم داعش کی جانب سے بنائے گئے متعدد خفیہ ٹھکانوں کو دریافت کر کے وہاں سے ملنے والی درجنوں خودکش جیکٹس اور دھماکہ خیز مواد سے بھری خود کش گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس آپریشن کے دوران زرعی علاقوں کے اندر سینکڑوں کلومیٹرز پر حاوی ہائی ویز اور "حمرین" نامی علاقے کے اندر واقع متعدد دشوار گزار پہاڑی مقامات کو بھی کلیئر کر دینے کی اطلاع دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 875268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش