1
Saturday 18 Jul 2020 23:21

جواد ظریف کے عراقی دورے کا مقصد تہران-بغداد تزویراتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے، ایرج مسجدی

جواد ظریف کے عراقی دورے کا مقصد تہران-بغداد تزویراتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے، ایرج مسجدی
اسلام ٹائمز۔ عراق میں ایرانی سفیر ایرج مسجدی نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں آئندہ کل کے روز ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے عراق کے دورے کے بارے وضاحت پیش کی ہے۔ عراق میں تعینات ایرانی سفیر نے اپنے پیغام میں اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ایرانی سفیر محمد جواد کے عراقی دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ محمد جواد ظریف کے عراقی دورے کا مقصد عراق و ایران کے درمیان موجود تزویراتی تعلقات کو ہر میدان کے اندر مزید مستحکم و مضبوط بنانا ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں عراقی و ایرانی خارجہ وزارتوں کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ کل عراق کے دورے پر جا رہے ہیں جہاں وہ عراق کے صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے علاوہ متعدد اہم شخصیات کے ساتھ بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 875271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش