0
Saturday 18 Jul 2020 23:57

بنوں، دہشتگردوں کیلئے فنڈنگ، الرحمت ٹرسٹ کے رکن کو سزا

بنوں، دہشتگردوں کیلئے فنڈنگ، الرحمت ٹرسٹ کے رکن کو سزا
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے الرحمت ٹرسٹ کے ایک رکن کو دہشتگردوں کیلئے فنڈنگ کرنے کے جرم میں قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ عدالت انسداد دہشت گردی بنوں نے کالعدم تنظیم جیش محمد (الرحمت ٹرسٹ) کے ممبر کو دہشتگردوں کیلئے فنڈنگ کرنے پر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم جیش محمد سے وابستہ دہشتگرد ملزم عبداللہ ولد محمد انور شاہ سکنہ لنڈی ڈاک خان صوبہ ہوید ضلع بنوں جو دہشتگرد تنظیم کا ممبر اور اس کے لئے فنڈنگ کرتا تھا۔سی ٹی ڈی پولیس بنوں نے انتہای حکمت عملی سےگرفتار کر کے انسداد دہشگردی ایکٹ سال1997 کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے تفتیش شروع کی۔ مقدمہ ھٰذا میں ملزم عبداللہ پر جرم ثابت ہونے پر سپیشل جج عدالت انسداد دہشگردی بنوں نے قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا کر ملزم کو سنٹرل جیل بنوں منتقل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 875278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش