QR CodeQR Code

کویت کیساتھ واقع بارڈر کراسنگ پر امریکی قبضہ عراقی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے، بدر الزیادی

18 Jul 2020 23:59

عرب ای مجلے "عراقی24" کیمطابق عراقی پارلیمنٹیرین اور پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی و دفاع کے رکن بدر الزیادی نے اپنے ایک بیان میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق و کویت کے درمیان واقع اس بارڈر کراسنگ "جریشان" پر عراقی حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں اور یہ امر ملکی خودمختاری اور حاکمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی پارلیمنٹیرین اور عراقی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی و دفاع کے رکن بدر الزیادی نے اپنے ایک بیان میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بصرہ میں کویت کے ساتھ واقع بارڈر کراسنگ "جریشان" پر امریکی بین الاقوامی اتحاد کا قبضہ عراقی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ عرب ای مجلے "عراقی24" کے مطابق بدر الزیادی نے کھلے الفاظ میں کہا کہ عراق و کویت کے درمیان واقع اس بارڈر کراسنگ پر عراقی حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں اور یہ امر ملکی خودمختاری اور حاکمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ عراقی پارلیمنٹیرین نے کہا کہ عراقی پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع و قومی سلامتی اس بارڈر کراسنگ کے حوالے سے جاری ہفتے کے دوران اجلاس بلائے گی کیونکہ تمام بارڈر کراسنگز پر عراقی حکومت کا تسلط انتہائی اہم ہے۔


خبر کا کوڈ: 875279

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875279/کویت-کیساتھ-واقع-بارڈر-کراسنگ-پر-امریکی-قبضہ-عراقی-خودمختاری-کی-کھلی-خلاف-ورزی-ہے-بدر-الزیادی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org