0
Sunday 19 Jul 2020 01:14

امریکا اور برطانیہ کا روس پر کورونا ویکسین کی معلومات چرانے کا الزام

امریکا اور برطانیہ کا روس پر کورونا ویکسین کی معلومات چرانے کا الزام
اسلام ٹائمز۔ امریکا اور کینیڈا نے روس پر کورونا وائرس کی ویکسین کے آزمائشی پروگرام سے متعلق معلومات کو ہیک کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا، برطانیہ اور کینیڈا نے الزام عائد کیا ہے کہ ہیکنگ گروپ اے پی ٹی 29 پر کووِڈ-19 کی ویکسین کی تیاری پر کام کرنے والے سائنس دانوں اور ماہرین طب کے ریسرچ پیپر کو ہیک کرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں اور کچھ مواد چرایا بھی گیا ہے۔ اس حوالے سے امریکا، لندن اور کینیڈا نے الزام عائد کیا ہے کہ کورونا ویکسین کی اہم اور خفیہ معلومات پر بار بار سائبر حملے کرنے والے اس گروہ کا تعلق روس سے ہے جسے روسی صدر کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔ یہ سائبر حملے کورونا ویکسین کی تحقیقاتی مراکز کے کمپیوٹرز پر کیے گئے۔

دوسری جانب روس نے امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دواساز اداروں اور تحقیقاتی مرکز کی معلومات ہیک کرنے کے بارے میں ہماری پاس کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایسے تمام تر الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں اور روس کا ان سائبر حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 875286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش