0
Sunday 19 Jul 2020 01:14

کراچی میں بارش کا سسٹم کمزور پڑ گیا، محکمہ موسمیات

کراچی میں بارش کا سسٹم کمزور پڑ گیا، محکمہ موسمیات
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا سسٹم کمزور پڑ گیا ہے، مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا سسٹم کمزور پڑ گیا ہے، بارش کا سسٹم شہر کے شمال مغرب میں موجود ہے، کراچی کے شمال مغربی علاقوں میں رات کو بوندا بانی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود اور مربوط ہے، کل شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے آدھا شہر پانی میں ڈوب گیا تھا۔

بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوا، کراچی کی مرکزی شاہراہ شارع فیصل، ڈینسول ہال، زینب مارکیٹ اور میٹروپول پر ٹریفک کی روانی بری طرح سے متاثر ہوئی تھی۔ کراچی کے علاقے کلفٹن نیلم کالونی میں بارش کے دوران گھر میں کرنٹ لگنے سے حسین نامی شخص جبکہ کورنگی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پولیس اہلکار کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کرنٹ سے انتقال کر جانے والے اہلکار کا نام ارشد علی تھا، وہ چائے لینے کے لئے ہوٹل پر رکا کہ اسی دوران بجلی کا تار اُس پر گر گیا، اہلکار ارشد ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) میں تعینات تھا۔
خبر کا کوڈ : 875287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش