QR CodeQR Code

جوبائیڈن پر نائب صدارتی امیدوار کے چناؤ کیلئے دباؤ بڑھ گیا

19 Jul 2020 11:04

سینیٹ کے سابق اکثریتی لیڈر ہیری ریڈ کا کہنا ہے کہ نائب صدر کے امیدوار کی فہرست اگرچہ شارٹ لسٹ کر لی گئی ہے مگر یہ اب بھی کافی لمبی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن پر نائب صدارتی امیدوار کے چناؤ کے لیے دباؤ بڑھ گیا، بائیڈن کو اگست کے آغاز تک نائب صدر کے لیے ایسی خاتون امیدوار کا انتخاب کرنا ہے جو انہیں صدارتی انتخاب میں برتری دلا سکے۔ الجزیرہ کے مطابق اس وقت امریکی عوام ڈونلڈ ٹرمپ کو کورونا وباء کے پھیلاؤ، معاشی گراوٹ اور نسلی امتیاز کا قصوروار سمجھتے ہیں اور یہ ہی صورتحال امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو برتری دلا سکتی ہے۔سینیٹ کے سابق اکثریتی لیڈر ہیری ریڈ کا کہنا ہے کہ نائب صدر کے امیدوار کی فہرست اگرچہ شارٹ لسٹ کر لی گئی ہے مگر یہ اب بھی کافی لمبی ہے۔ ذرائع کے مطابق زیر غور ناموں میں سینیٹر کملا ہیرس، ایلزبتھ وارن اور ٹیمی ڈک ورتھ شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 875334

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875334/جوبائیڈن-پر-نائب-صدارتی-امیدوار-کے-چناو-کیلئے-دباو-بڑھ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org