0
Sunday 19 Jul 2020 11:09

گوگل نے دنیا کے نقشے سے فلسطینی ریاست غائب کر دی، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

گوگل نے دنیا کے نقشے سے فلسطینی ریاست غائب کر دی، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
اسلام ٹائمز۔ گوگل کی جانب سے دنیا کے نقشے سے فلسطینی ریاست کو غائب کرنے کی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن ربعیہ نصرت نے جمع کروائی۔ ربعیہ نصرت کا کہنا ہے کہ گوگل کا یہ اقدام اسلام دشمنی کے مترادف ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان گوگل اور ایپل کی جانب سے دنیا کے نقشے سے فلسطینی ریاست کو ختم کرنے کے اقدام کی مذمت کرتا ہے۔ ربعیہ نصرت کا کہنا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کے نقشے ہمارے دلوں میں ہیں، گوگل کسی اور کے ایجنڈے کی تکمیل کر رہا ہے۔ قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس اقدام پر سخت ایکشن لیتے ہوئے گوگل انتظامیہ سے عالم اسلام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 875337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش