QR CodeQR Code

کورونا نے دنیا کے جھوٹ بے نقاب کر دیئے، اقوام متحدہ

19 Jul 2020 11:11

انتونیو گوتریس نے سالانہ نیلسن منڈیلا لیکچر میں کہا کہ امیر ملک ٹیسٹنگ، علاج کی سہولتیں اور دوائیں اپنے لیے مخصوص کر رہے ہیں، ترقی یافتہ اور امیر ملک کثیر سرمایہ کاری صرف اپنے تحفظ کیلئے کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کورونا کی وبا نے معاشرے کی کمزوریاں سب کے سامنے اجاگر اور دنیا کے جھوٹ بے نقاب کر دیئے۔ انتونیو گوتریس نے سالانہ نیلسن منڈیلا لیکچر میں کہا کہ امیر ملک ٹیسٹنگ، علاج کی سہولتیں اور دوائیں اپنے لیے مخصوص کر رہے ہیں، ترقی یافتہ اور امیر ملک کثیر سرمایہ کاری صرف اپنے تحفظ کیلئے کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امیر ملک موجودہ خطرناک صورتِحال میں کمزور ملکوں کی مدد میں ناکام ہو گئے اور کورونا نے یہ جھوٹ بے نقاب کر دیا کہ آزاد معیشت ’’سب کیلئے صحت‘‘ کی ضامن ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ کورونا نے اس فریب سے پردہ ہٹا دیا کہ موجودہ دنیا نسل پرستی کے بعد والی دنیا ہے، کورونا نے یہ جھوٹ بھی بے نقاب کیا کہ ساری دنیا کے انسان ایک کشتی کے سوار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 875338

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875338/کورونا-نے-دنیا-کے-جھوٹ-بے-نقاب-کر-دیئے-اقوام-متحدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org