QR CodeQR Code

جی بی الیکشن، نون لیگ نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

19 Jul 2020 11:24

جی بی الیکشن کیلئے نون لیگ نے گلگت بلتستان کے تمام 24 حلقوں سے باقاعدہ درخواستیں طلب کر لی ہیں، انتخابی ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواست فارم پاکستان مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے مرکزی سیکرٹریٹ ایئرپورٹ روڈ گلگت سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون نے گلگت بلتستان الیکشن 2020ء کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔ درخواست فارم 20 جولائی سے 5 اگست تک حاصل کرکے مرکزی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جی بی الیکشن کیلئے نون لیگ نے گلگت بلتستان کے تمام 24 حلقوں سے باقاعدہ درخواستیں طلب کر لی ہیں، انتخابی ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواست فارم پاکستان مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے مرکزی سیکرٹریٹ ایئرپورٹ روڈ گلگت سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے نون لیگ نے جی بی الیکشن کیلئے 17 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا تھا جس میں وفاق سے گیارہ اور جی بی سے 6 ممبران کو شامل کیا گیا ہے۔ پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں کی تقسیم اور انتخابی حکمت عملی مرتب کریگا۔


خبر کا کوڈ: 875339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875339/جی-بی-الیکشن-نون-لیگ-نے-امیدواروں-سے-درخواستیں-طلب-کر-لیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org