QR CodeQR Code

کشمیری عوام سے اپنے عہد کی تجدید کرتے ہیں، عمران خان

19 Jul 2020 11:59

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مظلوم کشمیریوں کے نام پیغام میں وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ آج ہم یومِ الحاقِ پاکستان کے تاریخی موقع کو یاد کرتے ہیں جب اہلِ کشمیر نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کہتے ہیں کہ ہم کشمیری عوام سے اپنے عہد کی تجدید کرتے اور حقِ خودارادیت کے لیے ان کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یومِ الحاقِ پاکستان کے موقع پر وزیرِاعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مظلوم کشمیریوں کے نام پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے آج ہم یومِ الحاقِ پاکستان کے تاریخی موقع کو یاد کرتے ہیں جب اہلِ کشمیر نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ اہلِ کشمیر کے لیے خودارادیت کا حق سلامتی کونسل کی جانب سے اور عالمی قانون کے تحت تسلیم شدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہندوتوا کی پیروکار نسل پرست بھارت سرکار کے ظالمانہ اور غیرقانونی ہتھکنڈوں کے خلاف صف آراء کشمیری عوام کو انصاف دلوانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں یہ بھی کہنا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ انصاف ہی کا بول بالا ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 875345

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875345/کشمیری-عوام-سے-اپنے-عہد-کی-تجدید-کرتے-ہیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org