0
Sunday 19 Jul 2020 12:17

عمران خان غیرملکی شہریت رکھنے والے اپنے مشیروں اور وزیروں سے استعفی لیں، مریم اورنگزیب

عمران خان غیرملکی شہریت رکھنے والے اپنے مشیروں اور وزیروں سے استعفی لیں، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں اور وزیروں سے استعفیٰ لیں۔ وزیراعظم کے 5 معاونین خصوصی کی دوہری شہریت پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ نے کہا تھا کہ آپ کی دوہری شہریت ہو اور آپ یہاں وزیر بھی ہوں، یہ نہیں ہو سکتا، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ کی دوہری شہریت بھی ہو اور آپ ملک کے مستقبل کے فیصلے بھی کریں، اگر آپ کے پاس دوسرے ملک کا پاسپورٹ ہو تو اسے پارلیمان میں نہیں بیٹھنا چاہیے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اب دوہری شہریت رکھنے والوں کو 22 کروڑ عوام کی قسمت کے فیصلے کیوں کرنے دے رہے ہیں، انہوں نے آج غیرملکی پاسپورٹ والوں کو کابینہ میں کیوں بٹھا رکھا ہے، جن کا پاکستان میں کچھ نہیں، انہیں آج عمران خان اپنی کابینہ میں بٹھا کر کیوں فیصلے کرا رہے ہیں۔ عمران خان کو 23 سب فارن فنڈنگ اکاؤنٹس کی پیداوار مشیروں اور وزیروں کا ٹولہ تحفے میں ملا ہے، عمران خان غیرملکی شہریت رکھنے والے اپنے مشیروں اور وزیروں سے استعفی لیں۔
خبر کا کوڈ : 875347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش