1
Sunday 19 Jul 2020 13:53

جواد ظریف کی اپنے عراقی ہم منصب کیساتھ ملاقات

جواد ظریف کی اپنے عراقی ہم منصب کیساتھ ملاقات
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عراق کے اپنے دورے کے دوران اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اعلی سطحی ایرانی وفد کے ہمراہ عراق کے دورے پر موجود ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی پہلی نشست میں تنہاء گفتگو کی جبکہ دوسری نشست میں وہ اعلی سطحی ایرانی وفد کے ہمراہ شریک ہوئے۔ اپنے اس دورے کے دوران جواد ظریف عراقی صدر برہم صالح، وزیراعظم مصطفی الکاظمی، چیئرمین سینیٹ محمد الحلبوسی، کمانڈر حشد الشعبی فالح الفیاض، حکمتِ ملی پارلیمانی اتحاد کے سربراہ سید عمار الحکیم اور عراقی عدلیہ کے سربراہ ہادی العامری کے ساتھ بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عراقی وفاق کے اندر اپنی وسیع ملاقاتوں کے بعد نیچروان بازرگانی کی دعوت پر کُرد سیاسی قیادت سے ملاقات و اہم امور پر تبادلۂ خیال کے لئے عراقی علاقے کردستان کا سفر بھی کریں گے جبکہ ایرانی وزیر خارجہ کے عراق کے اس دورے کے دوران ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 875357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش