0
Sunday 19 Jul 2020 15:51

نواب شاہ کے قریب مسافر کوچ حادثے کا شکار، 6 مسافر جاں بحق، 30 زخمی

نواب شاہ کے قریب مسافر کوچ حادثے کا شکار، 6 مسافر جاں بحق، 30 زخمی
اسلام ٹائمز۔ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ ٹرالر کو ٹیک اوور کرتے ہوئے الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق، جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے قریب قومی شاہارہ پر قاضی احمد بائی پاس چوک پر کراچی آنے والی مسافر کوچ ٹرالر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹکرا کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال نواب شاہ منتقل کیا گیا، جہاں مزید 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تاہم چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں پیپلز میڈیکل کالج و اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ مانسہرہ سے کراچی جا رہی تھی، جاں بحق ہونے والوں میں مسافر کوچ کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 875370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش