QR CodeQR Code

کورونا وائرس کے سندھ پولیس پر وار جاری، 2 روز میں مزید 152 اہلکار شکار

19 Jul 2020 16:05

کورونا کا شکار پولیس افسران اور جوانوں کی تعداد 2667 ہوگئی ہے، اس وائرس سے سندھ پولیس کے 16 افسر و جوان شہید ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گزشتہ دو روز کے دوران سندھ پولیس میں کورونا کے 152 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ افسران و اہلکاروں کی تعداد 2 ہزار 667 تک جا پہنچی ہے۔ سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران کورونا کے 152 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد سندھ پولیس میں کورونا سے متاثرہ افسران و اہلکاروں کی تعداد 2 ہزار 667 تک جا پہنچی ہے۔ زیر علاج افسران و جوانوں کی تعداد ایک ہزار 601 ہے، جبکہ ایک ہزار 50 صحت یاب ہوکر گھر بھی جا چکے ہیں۔ فرض کی ادائیگی کے دوران سندھ پولیس کے 16 افسران و جوان جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں سے 14 کا تعلق کراچی، جبکہ 2 کا تعلق حیدرآباد رینج سے تھا۔ ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثر اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں، کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران و جوان خدمت انسانیت کے لیے انتہائی پُرعزم اور بلند حوصلہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 875372

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875372/کورونا-وائرس-کے-سندھ-پولیس-پر-وار-جاری-2-روز-میں-مزید-152-اہلکار-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org