QR CodeQR Code

غاصب صیہونی رژیم نے "قدس شریف" کے فلسطینی گورنر کو گرفتار کر لیا

19 Jul 2020 19:51

فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب اور عرب ای مجلے "عربی21" کیمطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے قدس شریف کے گورنر کیساتھ ساتھ مغربی کنارے کے رہائشی متعدد فلسطینی نوجوانوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے جبکہ صیہونی فوجیوں کیساتھ ہونیوالی متعدد جھڑپوں میں کم از کم 3 فلسطینی نوجوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے فوجیوں نے شہر قدس کے علاقے سلوان کے اندر واقع قدس شریف کے فلسطینی گورنر "عدنان غیث" کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ عرب ای مجلے عربی21 کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے قدس شریف کے گورنر کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے کے رہائشی متعدد فلسطینی نوجوانوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران فلسطینی جوانوں کے ساتھ غاصب صیہونی فوجیوں کی جھڑپ میں 3 فلسطینی نوجوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اس مجلے نے لکھا ہے کہ فلسطینی شہر نابلس کے مشرق میں واقع "بلاطہ مہاجر کیمپ" میں بھی غاصب صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہے جس میں صیہونی فوجیوں نے نہتے فلسطینی شہریوں پر سیدھی فائرنگ کی اور صوتی بم چلائے۔


خبر کا کوڈ: 875391

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875391/غاصب-صیہونی-رژیم-نے-قدس-شریف-کے-فلسطینی-گورنر-کو-گرفتار-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org