QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 1142 ہوگئی

19 Jul 2020 22:11

ان میں سے 137 کیسز ضلع پشاور میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے میں مزید تین اموات ہوئی ہیں، جن میں سے 2 کا تعلق پشاور اور ایک کا سوات سے ہے، جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 1142 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے سبب مزید تین افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد وہاں جاں بحق افراد کی تعداد 1142 ہوگئی۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے 196 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد بڑھ کر 32 ہزار 86 ہوگئی ہے، ان میں سے 137 کیسز ضلع پشاور میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے میں مزید تین اموات ہوئی ہیں، جن میں سے 2 کا تعلق پشاور اور ایک کا سوات سے ہے، جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 1142 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت نے مزید کہا کہ 24 گھنٹوں میں مزید 418 افراد کورونا سے صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے، مجموعی طور پر اب تک 25 ہزار 6 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 875406

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875406/خیبر-پختونخوا-میں-کورونا-سے-مزید-3-افراد-جاں-بحق-تعداد-1142-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org