0
Sunday 19 Jul 2020 22:24

چار ماہ تعطل کے بعد انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی

چار ماہ تعطل کے بعد انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے باعث چار ماہ تعطل کے بعد پاکستان میں کل سے انسداد پولیو مہم شروع ہو گی۔ کراچی، کوئٹہ، فیصل آباد، اٹک اور جنوبی وزیرستان سرفہرست پولیو مہم میں سرفہرست ہیں، انسداد پولیو مہم میں آٹھ ہزار سے زائد ورکرز حصہ لیں گے۔ اگست، ستمبر میں بڑے پیمانے پر ملک گیر پولیو مہم چلائی جائے گی۔ مہم کا مقصد پاکستان کو پولیو سے پاک ممالک کی صف میں لا کھڑا کرنا ہے، پولیو مہم کے دوران کورونا وبا کی وجہ سے ماسک، سماجی فاصلے کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ پولیو مہم چار ماہ  قبل 20 مارچ کو کورونا کے باعث تعطل کا شکار ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ  رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے۔ گزشتہ ماہ بلوچستان میں پولیو وائرس کا نیا کیس سامنے آیا تھا۔ محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں 3 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد بلوچستان میں رواں سال پولیو وائرس کے کیسز کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل 14 مارچ کو سندھ میں 4 سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ 11 مارچ کو بھی پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آئے تھے، ترجمان انسداد پولیو پروگرام کا کہنا تھا کہ نئے پوليو کيسز خيبر پختونخوا اور بلوچستان سے رپورٹ ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک سے 3 سال کى بچى میں وائرس کى تصديق ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے ژوب کے علاقے سے دو سال کا بچہ پوليو وائرس کا شکار ہو گیا۔
خبر کا کوڈ : 875411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش