0
Sunday 19 Jul 2020 22:36

گلگت بلتستان کے گندم کوٹے میں سالانہ 2 لاکھ بوری کی کمی

گلگت بلتستان کے گندم کوٹے میں سالانہ 2 لاکھ بوری کی کمی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے گندم کوٹے میں 2 لاکھ بوری کم کر دی جبکہ گندم پر سبسڈی کم کرنے کیلئے بھی دبائو بڑھانے لگا۔ ذرائع کے مطابق جی بی کیلئے سالانہ گندم کی 15 لاکھ بوری مختص ہے اب صرف 13 لاکھ بوری سالانہ ملے گی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے گندم کوٹے میں کمی کے حوالے سے محکمہ خوراک گلگت بلتستان کو بذریعہ لیٹر آگاہ کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گندم کوٹے میں اضافے کیلئے جی بی حکومت کو فی بوری قمیت میں 600 روپے کا اضافہ کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 875413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش