0
Sunday 19 Jul 2020 22:53
خیبر پختون خوا میں کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق

پاکستان میں نئے کورونا مریضوں کی شرح میں بتدریج کمی

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 568 ہو چکی ہے
پاکستان میں نئے کورونا مریضوں کی شرح میں بتدریج کمی
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں لیکن پاکستان میں اس وبا کا شکار مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی ہو رہی ہے اور اب ایک دن میں اس وبا کا شکار افراد کی تعداد گھٹ کر 1579 پر آ گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 559 ٹیسٹ کیے گئے۔  ملک بھر میں کورونا کے 17 لاکھ 21 ہزار 660 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے صرف ایک ہزار 579 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز 2 لاکھ 63 ہزار 496 تک پہنچ گئے۔ ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار 276 ہو گئی  ہے، جب کہ فعال کیسز کی تعداد 53 ہزار 652 ہے۔ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار 238 ہو گئی ہے، پنجاب میں 89 ہزار 793، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 890، بلوچستان میں 11 ہزار 424، اسلام آباد میں 14 ہزار 576 ، آزادکشمیر میں ایک ہزار 888 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 807  کورونا مریض ہیں۔ گزشتہ 24  گھنٹوں میں کورونا  سے 46 افراد کا انتقال ہوا ہے جس کے بعد ملک میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 568 ہو گئی ہے۔

پنجاب میں 2 ہزار 79، سندھ میں ایک ہزار 974، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 139، اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 131، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 41 افراد اس وبا سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے سبب مزید تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جس کے بعد وہاں جاں بحق افراد کی تعداد 1142 ہو گئی۔ محکمہ صحت خیبر پختون خوا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے 196 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد بڑھ کر 32 ہزار 86 ہو گئی ہے، ان میں سے 137 کیسز ضلع پشاور میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے میں مزید تین اموات ہوئی ہیں جن میں سے 2 کا تعلق پشاور اور ایک کا سوات سے ہے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 1142 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت نے مزید کہا کہ 24 گھنٹوں میں مزید 418 افراد کورونا سے صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے، مجموعی طور پر اب تک 25 ہزار 6 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 875415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش