0
Monday 20 Jul 2020 00:46

وزیر جنگلی حیات پنجاب اسد کھوکھر صوبائی کابینہ سے فارغ

وزیر جنگلی حیات پنجاب اسد کھوکھر صوبائی کابینہ سے فارغ
اسلام ٹائمز۔ وزیر جنگلی حیات اسد کھوکھر کو پنجاب کابینہ سے فارغ کردیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد کھوکھر سے وزارت جنگلی حیات کا قلمدان واپس لے کر انہیں پنجاب کابینہ سے فارغ کردیا گیا ہے تاہم اس کی وجوہات اب تک منظر عام پر نہیں آئی۔ دوسری جانب اسد کھوکھر نے کہا ہے کہ انہیں وزارت سے ہٹایا نہیں گیا بلکہ خود استعفیٰ دیا ہے۔ وزارت کی مصروفیات میں حلقے کو وقت نہیں دے پا رہا تھا، اسد کھوکھر 2018ء میں لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی چھوڑی گئی صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 168 سے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوئے تھے۔ اسد کھوکھر کو وزیر بنانے پر شدید مخالفت سامنے آئی تھی، جس کی وجہ سے کئی ماہ تک اسد کھوکھر کو وزیر بننے کے باوجود محکمہ نہیں ملا تھا، چند ماہ پہلے ہی انہیں جنگلی حیات کا محکمہ ملا تھا، اب اسد کھوکھر کو وزارت کے منصب سے ہٹا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 875424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش