0
Monday 20 Jul 2020 01:55

سندھ میں مینگروز کے جنگلات 2008ء سے تقریباً دوگنا ہوگئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

سندھ میں مینگروز کے جنگلات 2008ء سے تقریباً دوگنا ہوگئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں تمر (مینگروز) کے جنگلات 2008ء سے تقریباً دوگنا ہوگئے ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ صوبائی محکمہ جنگلی حیات اور محکمہ جنگلات کی ٹیم نے زبردست کام کیا ہے اور سندھ نے ایک دن میں زیادہ پودے لگانے کے 3 عالمی ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی حیثیت میں سندھ حکومت کے عالمی ریکارڈ بنانے والے ایک ایونٹ میں شریک بھی ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ تمر کے درخت عام درختوں کے مقابلے میں زیادہ آکسیجن خارج کرتے ہیں اور یہ درخت ساحلی علاقوں کو ناصرف سمندری کٹاؤ سے محفوظ رکھتے ہیں بلکہ آبی حیات کی افزائش کے لئے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 875427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش