QR CodeQR Code

آزاد کشمیر،وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے حلف اٹھا لیا

26 Jul 2011 23:09

اسلام ٹائمز:مظفرآباد میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ چوہدری عبدالمجید نے پینتیس جبکہ مسلم لیگ ن کے راجہ فاروق حیدر نے گیارہ ووٹ حاصل کئے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے چھیالیس اراکین نے رائے شماری میں حصہ لیا۔


مظفرآباد:اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، چوہدری یاسین آزاد کشمیر کے سینئر وزیر ہوں گے۔ چوہدری عبدالمجید آزاد کشمیر کے گیارہویں اور پیپلز پارٹی کے چوتھے وزیراعظم ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے علاوہ آزاد کشمیر اسمبلی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر منظور وٹو نے چوہدری عبدالمجید کو وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس سے پہلے مظفرآباد میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ چوہدری عبدالمجید نے پینتیس جبکہ مسلم لیگ ن کے راجہ فاروق حیدر نے گیارہ ووٹ حاصل کئے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے چھیالیس اراکین نے رائے شماری میں حصہ لیا۔


خبر کا کوڈ: 87543

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/87543/آزاد-کشمیر-وزیراعظم-چوہدری-عبدالمجید-نے-حلف-اٹھا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org