0
Monday 20 Jul 2020 09:57

واشنگٹن میں فائرنگ ، ایک ہلاک، آٹھ افراد زخمی

واشنگٹن میں فائرنگ ، ایک ہلاک، آٹھ افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جب آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کولمبیا ہائیٹس میں پیش آیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے جائے وقوع پرپہنچ گئے ہیں اور انہوں نے علاقے کو چاروں اطراف سے گھیرے میں بھی لے لیا ہے۔ پولیس اور تفتیشی ادارے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کررہے ہیں جب کہ عینی شاہدین سے بھی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد فائرنگ میں ملوث تین ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 875467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش