0
Monday 20 Jul 2020 10:30

بجلی چوری میں خیبر پختونخوا کا پہلا نمبر، پنجاب دوسرے نمبر پر, دستاویزات میں انکشاف

بجلی چوری میں خیبر پختونخوا کا پہلا نمبر، پنجاب دوسرے نمبر پر, دستاویزات میں انکشاف
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں بجلی کی زیادہ لوڈشیڈنگ کی وجہ چوری اور نظام کی خرابی کو قرار دیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا اعتراف کر لیا ہے۔ وزارت توانائی کی دستاویزات کے مطابق 474 فیڈرز پر 8 سے 12 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، جبکہ 623 فیڈرز پر 6 گھنٹے، جبکہ 390 فیڈرز پر 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کی بڑی وجہ بجلی چوری، نظام کی خرابی اور لوڈ مینجمنٹ ہے۔ دستاویزات کے مطابق گذشتہ سال ملک میں 16 ارب یونٹ سے زائد بجلی ضائع ہوئی، جبکہ 2018ء سے 2019ء میں ملک میں پیدا شدہ بجلی میں سے تقریبا 15 فیصد ضائع ہوگئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ بجلی چوری خیبر پختونخوا میں ہوئی، پیسکو 5 ارب یونٹس بجلی ضائع کرنے کے ساتھ سرفہرست رہا ہے، جبکہ بجلی چوری میں پنجاب کا دوسرا نمبر ہے۔ میپکو میں 2 ارب 70 کروڑ یونٹ چوری ہوئے، لیسکو میں ایک ارب 60 کروڑ یونٹس بجلی چوری کی گئی۔ فیسکو میں ایک ارب 21 کروڑ یونٹس چوری کی نظر ہوئے۔ بجلی چوری میں سندھ کا تیسرا نمبر ہے، حیسکو میں ایک ارب 42 کروڑ یونٹس بجلی ضائع ہوئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق پاور ڈویژن نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کیلئے نئی اصطلاح پاور مینجمنٹ متعارف کرا دی ہیں جس سے بجلی کی چوری کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں، جبکہ پرانے نظام کی درستگی کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 875477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش