0
Monday 20 Jul 2020 10:52

قانون واضح ہے، دوہری شہریت رکھنے والے رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتے، شاہ محمود قریشی

قانون واضح ہے، دوہری شہریت رکھنے والے رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قانون واضح ہے، دوہری شہریت رکھنے والے رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتے، کل کابینہ اجلاس میں اس معاملے پر بات ہوگی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ منتخب لوگوں کی اپنی اہمیت ہے، وہ عوامی نمائندے ہوتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دوہری شہریت کی حامل شخصیت رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتی، منگل کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں دوہری شہریت کے معاملے پر بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دوہری شہریت کے حوالے سے قانون واضح ہے۔
خبر کا کوڈ : 875481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش