0
Monday 20 Jul 2020 13:38

سندھ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

سندھ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ سندھ بھر میں پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج سے پولیو مہم شروع ہوئی ہے، عوام اس مہم کو کامیاب بنائیں۔ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے پولیو مہم کے آغاز پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پولیو مہم میں کوئی بچہ رہنا نہیں چاہئے، وہ بچے جو گزشتہ مہم میں رہ گئے برائے مہربانی انکو پولیو کے قطرے ضرور پلائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی عوام اور پولیو ورکرز پر منحصر ہے، مجھے یقین ہے لوگ اپنے بچوں کو اپاہج بیماری سے بچانے کیلئے پوری کوشش کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں پولیو وائرس سے اپنے بچوں کو بچانا ہے، پاکستان خاص طور پر سندھ سے پولیو وائرس کا خاتمہ کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 875521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش